بحیرہ عرب کےسائیکلون میں کئی فٹ بلند بگولے بننے لگے،کراچی کو خطرہ نہیں

سپر لیڈ نیوز ,واشنگٹن ڈی سی ۔ بحیرہ عرب کے سائیکلون میں کئی فٹ بلند بگولے بننے لگے،کراچی کو خطرہ نہیں۔طوفان اٹھارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے بھارتی شہر گجرات کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ 

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو بڑھ کر 100کلومیٹر تک ہوتی معلوم ہو رہی ہیں کئی ٹرنیڈو یعنی بگولے بھی پیدا ہو رہے ہیں جن کی بلندی نا قابل پیمائش ہے ۔ یہ طوفان گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے اثرات واضح دکھائی دے رہے ہیں ۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1060کلو میٹر کے فاصلے پرہے اور سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال
مغرب یعنی بھارت کی جانب رہےگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹاک ٹائی نامی طوفان غیر متوقع نتائج بھی دے سکتا ہے اگر اب تک کے اندازوں اور حسابی فارمولوں کو دیکھا جائے تو یہ طوفان گجرات میں تباہی مچا سکتا ہے اور اگر ہوا کی رفتار 60 ناٹیکل میل تک ہوگئی تو یہ گزشتہ تین دہائیوں کا بدترین طوفان ہوگا جس سے پاکستانی ساحلی پٹی بھی محفوظ نہیں رہے گی ۔