لاہور پولیس نے غلطی سے کسی اور گھرمیں چھاپہ مار دیا ، توڑ پھوڑ کے بعد معافیاں مانگتے رہے

وقت اشاعت : 13جون2021

علی نقوی ، سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ لاہور پولیس نے غلطی سے کسی اور گھرمیں چھاپہ مار دیا ، توڑ پھوڑ کے بعد معافیاں مانگتے رہے  ، یہ دلچسپ واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  باغبانپورہ پولیس مخبر کی غلط اطلاع پر ایک گھرمیں چھاپہ مارا ۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے کمروں کی تلاشی لی ، دروازہ توڑ دیا جبکہ اہل خانہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس بلا نامی ایک قمار باز کو گرفتار کرنا چاہتی تھی جو علاقے میں میچز پر جوا کراتا تھا۔ اس گھر میں موجود بزرگ شہری نے پولیس کو بارہا سمجھایا کہ یہ بلے جواری کا گھر نہیں ہے ۔ آخر کار پولیس کو اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا جس پر تھانیدار معافی مانگتا رہا۔ ڈی آئی جی نے پولیس کی سنگین غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی