سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ رائیونڈ میں انوکھا واقعہ ، سستی سبزی بیچنے پر دکاندار گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف بشیر خود مدعی بنے ہیں ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور ، رائےونڈ کےعلاقے میں انوکھا واقعہ پیش آنے پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سستی سبزی بیچنے پر سبزی فروش کو حوالات پہنچا دیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکاندار طے شدہ سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے مطابق دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہ تھی۔بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامہ سے کم ریٹ پر فروخت نہیں کی جاسکتیں اور مہنگی اشیا بیچنے کی تو اجازت ہی نہیں۔موقع پر موجود شہریوں نے سوال اٹھایا کہ یہ دکاندار کی صوابدید ہے کہ وہ کتنا ڈسکاؤنٹ دے۔ اصل مسئلہ تب پیدا ہوتا جب وہ مہنگی اشیا بیچتا ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ شہری مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں