SUPER LEADS

ملک میں ایک مرتبہ پھر ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کا شور

وقت اشاعت :29جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ ملک میں ایک مرتبہ پھر ذلفی بخاری  کے دورہ اسرائیل کا شور، بلاول بھٹو نے تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا، معید یوسف کے حوالے سے بھی بڑا دعویٰ کر دیا۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت تمام حقائق عوام کے سامنے لے کر آئے ۔ الزام لگایا جا رہاہے کہ جہاز یہاں آکر اسرائیل پہنچا ہے۔ حکومت کے لئے بڑا آسان ہوگا کہ اس جہاز کی تفصیلات سامنے لائے۔ حکومت حقائق سامنے لائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اگر جہاز کا روٹ واقعی یہی تھا تو جہاز کس کو یہاں  لینے آیا ؟جہاز اترنے کی کس نے اجازت دی؟جہاز نے یہاں آ کر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟معید یوسف نے جو ملاقات کی اس پر بھی ہمارے بہت سنگین سوالات ہیں۔ ہم معید یوسف کی ملاقات پر بھی تحفظات رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار نے حال ہی میں ایک مرتبہ پھر ذلفی بخاری کے دورے کی خبر جاری کی ہے جس  میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے ایک برطانوی شہریت والے معاون خصوصی نے فوجی نمائندے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف کا پیغام پہنچایا ہے ۔

ذلفی بخاری ، فوادچودھری، معید یوسف کی تردید

 ذلفی بخاری نے ایک مرتبہ پھر دورہ اسرائیل کی تردید کی ہے ۔انہوں نے اٹھنے والے سوالات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔ بلاول کے الزامات پر وزیر اطلاعات فواد چودھری میدان میں اتر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مضحکہ خیز گفتگو کیا ہوگی کہ ذلفی بخاری نے فوج کے نمائندے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا؟  بلاول بھٹو اپنے دماغ کو تھوڑا سا بھی زحمت دینے کے بجائے طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرہ  کرناشروع ہو گئے۔ غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج  ہے ۔

Related Articles

Back to top button