عالمی ریٹنگ ایجنسی  فچ کی جانب سے  پاکستان کی درجہ بندی بہتر کرنے سے ہوگا کیا ؟

وقت اشاعت :11جولائی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی  فچ کی جانب سے  پاکستان کی درجہ بندی بہتر کرنے سے ہوگا کیا ؟یہ وہ سوال ہے جو شہریوں کے دماغ میں گھوم رہا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ” سی سی سی نیگٹو” سے “سی سی سی ” کر دی ہے ۔ یعنی منفی سے ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اس طرح اب پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی ہے ۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کر رہی ہے ۔ ایسا آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ہوا ہے ۔ پاکستان نے  آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کامعاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد جولائی میں اعلیٰ سطح کا معاہدہ تشکیل پا جا ئے گا۔ اس کے بعد قرض ملنے کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔ پاکستان میں سیاسی استحکام  کے لئے عالمی ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

ادارے الیکشن کے بعد بھی استحکام کے خواہاں ہیں ۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے نئی ریٹنگ کے بعد پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔ درحقیقت ریٹنگ میں بہتری کا مطلب ہی یہی ہے کہ پاکستان معاشی لحاظ سے بہتری کی جانب جارہا ہے ۔

ماہرین نے معاشی اہداف مثبت قرار دے دیئے

ماہرین کے مطابق اس ریٹنگ میں بہتری کی وجہ سے اب پاکستان کے لئے درآمدات کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔ عالمی مالیاتی ادائیگیوں کا تواز ن بہتر ہو گا۔ جس سے یقینی طور پرپاکستانی معیشت کو سنبھالا ملے گا۔

ماہرین کے مطابق فچ کی ریٹنگ کے بعد موڈیز کی ریٹنگ میں بھی بہتری کا عمل دیکھنے میں آسکتا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ آئندہ پاکستان کے معاشی میدان سے اچھی خبریں آئیں گی ۔ اسی طرح ڈالر کی قیمت بھی نیچے آسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں پروگرام جاری رکھنے کے لئے سیاسی استحکام کی بھی شرط عائد کی تھی جس کے بعد آئی ایم ایف کی نمائندہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں  سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا ۔