عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک دوسری مرتبہ بند

وقت اشاعت:29جون2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک دوسری مرتبہ بند ۔ تازہ حکم سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آیا ہے ۔ عدالت نے ٹک ٹاک کو فحاشی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی ۔پی ٹی اے کو ٹک ٹاک  ایپ فوری طور پر بند کرنے کا حکم  دے دیا گیا۔ اٹارنی جنرل اور دیگر  کو نوٹس جاری ہو گئے ۔ 8 جولائی تک  جواب طلب کرلیا گیا۔ درخواست گزار نے کہا ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد  چل رہا ہے ۔ پی ٹی اے کو درخواست دی مگر عمل نہیں ہوا۔اس سے پہلے عدالتی فیصلے پر ٹک ٹاک کو بند کیا گیا تھاجس پر وزیر آئی ٹی امین الحق اور اس وقت کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتوں کو ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ایک مرتبہ پھر عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک پاکستان میں بند ہونے کے بعد وزارت آئی ٹی نے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وزارت کے حکام کےمطابق فیصلے کو چیلنج کیا جائےگا فحاش مواد کے تدارک کے لئے ٹک ٹاک انتظامیہ سے پہلے بھی بات کرچکے ہیں ۔