دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ کابل ۔ کابل دھماکے کے باوجود انخلا کا آپریشن جاری رہے گا، امریکی سنٹرل کمانڈ نے فوری وضاحت دے دی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکہ بڑی دہشت گردی ہے ۔ ہم اس حملے کے باوجود انخلا کے مشن کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور شیڈول کے مطابق انخلا مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار امریکی شہری اب بھی کابل میں موجود ہیں ۔ انکو واپس لے جانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیڈ لائن سےپہلے ہی کام مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ مزید حملے بھی ہو سکتے ہیں ۔ جنرل میک کینزی کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور ان حملوں سے نمٹنے کے لیے ہم ہائی الرٹ ہیں ۔ انہوں نے اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ گروپ پر عائد کی۔