کابل ایئرپورٹ پر داعش کا بڑا حملہ ، دو بمباروں نے خود کو اڑا لیا، ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز

وقت اشاعت :27اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ کابل ایئرپورٹ پر داعش کا بڑا حملہ ، دو بمباروں نے خود کو اڑا لیا، ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی ۔

سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر کالعدم تنظیم داعش حملہ کرنے میں کامیا ب ہوگئی ہے ۔ امریکی فورسز نے اسی خدشے کا اظہار کر رکھا تھا۔ جمعرات کے روز دو بمبار سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے ائیرپورٹ کی حدود میں پانچ میٹر تک اندر گھس آئے اور دھماکہ کر دیا۔ دھماکے میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک  ہو چکے ہیں۔ کابل کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں بیڈز کی تعداد کم پڑ گئی ہے ۔ واقعے میں ابتدائی طور پر 12امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ان میں امریکی کمانڈوز بھی شامل تھے ۔ دہشت گردی کے بڑے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ہسپتالوں میں بیشتر زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ دوسری جانب امریکہ نے ردعمل دیتے ہوئے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جارحانہ رویہ دکھانے کے بجائے محتاط انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ وہ اسی لئے چاہتے تھے کہ امریکی فورسز کا انخلا جلد سے جلد ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے حملے کا خطرہ پہلے سے موجود تھا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ داعش نے منظم حملہ کیا ہے مگر ایئرپورٹ کی سکیورٹی امریکہ کے پاس تھی۔ طالبان اپنے شہریوں کی سکیورٹی چاہتے  ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کو بیس سے تیس کہا اور اتنے ہی زخمیوں کا تذکرہ کیا ۔