دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ہولناک 3گھنٹے جب مارک ذکر برگ کی کمائی میں 6ارب ڈالر کی کمی ہوئی ۔ مارک کو خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی چند گھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کی دولت میں 6 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی ہو گئی ۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران اثاثوں میں بڑی کمی کے بعد مارک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے چلے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک سلائیڈ پر مارک زکر برگ کی تنزلی دیکھنے میں آئی ۔ ان کے اثاثوں کی مالیت افواہوں کی وجہ سے گرتی چلی گئی ۔
اس طرح بلوم برگ بلینرز انڈیکس میں مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے نچلے درجے 5 پر مارک نے جگہ بنائی ۔ واضح رہے کہ دنیا بھرمیں چند گھنٹے سوشل میڈیا ایپس بند ہو گئی تھیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دفتری امور بھی متاثر ہوئے ۔ بندش کے دوران فیس بک کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے صارفین کو تسلیاں دی جاتی رہیں ۔ فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹا گرام انتظامیہ نے بندش کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی جس کے بعد مسلسل افواہوں کی بھرمار ہے ۔