دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ عمران نے اپنے چمچوں کو سرٹیفکیٹ بانٹے ،اگر دورہ چین کامیاب تھا تو شاہ محمود قریشی کو کیوں انعام نہیں ملا ؟بلاول نےاہم سوال اٹھا دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بلاول بھٹو نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو نشانے پر رکھ لیا ۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزرا کی کونسی کارکردگی پر انعامات مقرر کئےگئے ؟ اس نا اہل حکومت کو نالائقی پر انعامات ملنے چاہئیں ۔ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہو چکا ہے ۔ ہم نے مل کر کٹھ پتلی حکومت کا بندوبست کرنا ہے۔ مہنگائی ،بےروزگاری آج ہے تو کل کا انتظار کیوں کریں ؟ نا اہل حکومت کو فوری نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری قریب ہے کراچی سے نکلیں گے اسلام آباد پہنچ کر عمران خان سے حساب لیں گے۔ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کےلیے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ۔