عمران خان کے تکبرانہ انداز سے دوست ممالک ناراض ہوئے ،غیر ملکی سربراہان نے عمران کے بارے جو کہا آپ کو بتا دوں تو پسینہ آجائے ، شہباز شریف

وقت اشاعت :28ستمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان کے تکبرانہ انداز سے دوست ممالک ناراض ہوئے ،غیر ملکی سربراہان نے عمران کے بارے جو کہا آپ کو بتا دوں تو پسینہ آجائے ، شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے حوالے سے بڑے انکشاف کر دیئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دوست ملکوں کے سربراہوں نے عمران خان کے بارے میں جو کہا ہے وہ آپ لوگوں کو  بتادوں تو آپ  سب کو پسینہ آجائے۔ عمران خان  دوست ملکوں کے سربراہوں سے ایسے ملتے تھے جیسے یہ سربراہان مانگنے آئے ہوں۔ عمران خان  تحکمانہ انداز، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بات کرتے تھے ۔ خود کو آئن اسٹائن سمجھتے تھے ۔ اسی رویے نے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کئے ۔

وزیراعظم نے مریم نواز سے متعلق   آڈیو ٹیپ پر کہا مریم نے نہ کوئی سفارش کی نہ کوئی فیور مانگی۔ ڈاکٹر توقیر نے ان سے بات کی تھی انہيں جواب دیا کہ مریم کو خود سمجھا دوں گا، آڈيو میں کسی ہیرے جواہرات کی بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس آڈیو لیک کے بعد کیا کوئی کسی دوسرے ملک کا سربراہ آکر بات چیت کرے گا ؟اس  معاملے میں ملک کا نقصان ہوگا