BREAKINGSUPER LEADS

یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روس کا قبضہ ، تابکاری کے اخراج کی شرح بڑھنے لگی

وقت اشاعت :25فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روس کا قبضہ ، تابکاری کے اخراج کی شرح بڑھنے لگی۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی  کمانڈوز نے قبضہ کرلیا ہے اور سائنسدانوں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ مغربی میڈیا کے مطابق روسی حکام قبضہ کرنے والے کمانڈوز سے رابطے میں ہیں قومی امکان ہے کہ پورے علاقے میں مکمل ٹیک  اوور کے بعد روسی ماہرین بھی پلانٹ  میں پہنچیں گے ۔

یوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کے مطابق چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے تجاوز کر رہی ہے جس سے پورے علاقے کو خطرہ ہے ۔ یہ تابکاری کیوں پھیل رہی ہے وجوہات سامنے آنا مشکل ہیں کیونکہ پورا کنٹرول روسی کمانڈوز کے پاس ہے ۔  بیان کے مطابق چرنوبل کے کسی ری ایکٹرمیں بمباری یا فائرنگ کی وجہ سے نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے تابکاری کا اخراج ہوا ہے تاہم کچھ بھی حتمی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button