ایک پاکستانی ۔۔ جس نے بھارت کو بھی خوب ہنسایا، ٹائمز آف انڈیا کا لیجنڈ کو خراج عقیدت

وقت اشاعت :2اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ ایک پاکستانی ۔۔ جس نے بھارت کو بھی خوب ہنسایا، ٹائمز آف انڈیا کا لیجنڈ کو خراج عقیدت، سرورق پر عمر شریف کی تصویر لگائی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمر شریف کے انتقال پر بھارتی میڈیا نے بھی بڑی کوریج دی ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا نے انہیں بہترین اندازمیں خراج  عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تصوپر لکھا کہ ایک پاکستانی جس نے بھارت کو بھی خوب ہنسایا ۔۔نہ رہا۔ ہندی ٹی وی نے عمر شریف کو ہندوستان اور پاکستان کا مشترکہ لیجنڈ قرار دے دیااور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح بھارتی فنکاروں نے بھی عمر شریف کی خدمات کو سراہا۔ بھارتی فلم انڈسٹری بھی عمر شریف کی معترف دکھائی دی ۔ ا نوپم کھیر نے کہا  عمر شریف   ایک عظیم فنکار تھےان کا کام ہمیشہ زندہ رہے گا، اس خبر کو سن کر ہی صدمہ پہنچا ہے ۔ جانتےہیں کہ بھارت اور پاکستان میں ان کے کروڑوں مداح ہیں۔   

 جونی لیور نے کہا عمر شریف بہت خوبصورت دل کے مالک تھے ۔ ان کی کامیڈی بھارت میں بہت پسند کی جاتی تھی ۔ دعا ہے عمر  کے درجات بلند ہوں ۔عمر شریف جب بھی بھارت آئے انہیں بہت عزت ملی ۔  

 گلوکاردلیر مہدی  نے کہا کہ عمر شریف ایک کمال کے  فنکار تھے۔ ان کی یادیں انمول ہیں اور ہمیشہ دل میں رہیں گی ۔   بھارتی کامیڈین کپل شرما  نے کہا عمر شریف سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھا ۔ ان کے انتقال پر بے حد افسوس ہے ۔