بےوفائی کیوں کی؟لڑکی نےگھرمیں گھس کر لڑکےکوقتل کردیا

30منٹ قبل

علی نقوی ، لاہور۔ بےوفائی کیوں کی؟لڑکی نےگھرمیں گھس کر لڑکےکوقتل کردیا ۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پیش آیا  ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

لڑکی کون تھی اور کہاں کی رہائشی ہے ؟ اس حوالے سے پولیس کو سراغ لگانے میں ناکامی کا سامنا ہے ۔ سپرلیڈ نیوز کے ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان کا نام عاطف ہے ۔ جو شفیق آباد کا ہی رہائشی تھا۔ وقوعہ کے روز لڑکی اس کے گھر داخل ہوئی فائرنگ کے بعد تسلی سے فرار ہو گئی ۔ پولیس نے گلی میں لگے کیمرے سے لڑکی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے تاہم نقاب کی وجہ سے اس کی شناخت مشکل ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی عاطف سے دوستی تھی اور بے وفائی کی رنجش میں ممکنہ طور پر اس  نے گھناؤنی واردات کی ۔ دوسری جانب اہل علاقہ کے مطابق انہوں نے کسی لڑکی کو گھر میں داخل ہوتے نہیں دیکھا۔ ایس ایچ او شفیق آباد نے سپر لیڈ نیوز کو بتایا کہ جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے ۔ واقعے کا مقدمہ مقتول عاطف کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔