BREAKINGSUPER LEADS

درمیانی راستہ ، فیس سیونگ  اور نظریہ ضرورت کا راستہ بند، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور عمران خان کے اقدامات غیر آئینی قرار

وقت اشاعت :8اپریل 2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ درمیانی راستہ ، فیس سیونگ  اور نظریہ ضرورت کا راستہ بند، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور عمران خان کے اقدامات غیر آئینی قرار  دے دیئے گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کا جھنڈا لہرا  کراصل سرپرائز دے دیا۔  ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار دے دی گئی ۔ عمران خان کے تین اپریل کے بعد تمام احکامات کالعدم قرار پائے ۔  قومی اسمبلی کی حیثیت بحال  ہو گئی ۔ جلد بازی میں  عمران خان کی صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس بھی کالعدم قرار پائی ۔  عدالت کے مطابق  تحریک  عدم اعتماد پر ووٹنگ  ہفتے کی صبح دس بجے ہوگی ۔ تحریری فیصلے کے مطابق  کسی ممبر کو ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جائے گا۔ سپیکر تحریک عدم اعتماد نمٹانے تک اجلاس بھی موخر نہیں کر سکیں گے ۔ آرٹیکل تریسٹھ اے پر عدالتی فیصلے کا کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو ایوان نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی ۔  اعلیٰ  عدالت نے 8صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ سنایا جس پر اپوزیشن کے وکلا نے احاطہ عدالت میں ہی جشن منایا۔

Related Articles

Back to top button