دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ شادی سے انکار پر ایک اور ماڈل قتل ، ملزم خود سمعیہ کو برائیڈل شوٹس پر بھیج کر کمیشن کھاتا تھا
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک اور ماڈل کو شادی سے انکار پر قتل کر دیا گیا۔ ملزم اس کا اپنا قریبی عزیز نکلا جو خود ماڈل کو برائیڈل شوٹس پر بھیج کر اپنی کمیشن لیتا تھا۔ پولیس نے ملزم سلمان کو گرفتارکرلیا جس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمعیہ کو خود فیشن شوز اور کپڑوں کے برانڈز کے لئے فوٹو شوٹ کرنے بھیجتا تھا ۔ اس کے عوض وہ خود بھی کمیشن رکھتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ سمعیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور کچھ عرصےسے اسے ماڈلنگ سے منع کر رہا تھا۔ انکار پر جمعہ کے روز سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔
ماڈل طلاق یافتہ تھیں اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھیں ۔ مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ ملزم سلمان انہیں کچھ عرصے سے دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ سمعیہ کو آگاہ کیا تھا کہ یہ شخص خطرہ ہے مگر اس نے توجہ نہ دی ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سخت سزادلوائی جائے گی ۔ آلہ قتل برآمد ہو چکا ہے ۔