BREAKINGSUPER LEADS

سمندری طوفان نے جاپان میں تباہی مچا دی ، ریل سروس بند ،ہولناک لینڈ سلائیڈنگ  سے سڑکیں بند

وقت اشاعت :1ستمبر2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،واشنگٹن ڈی سی ۔  سمندری طوفان نے جاپان میں تباہی مچا دی ، ریل سروس بند ،ہولناک لینڈ سلائیڈنگ  سے سڑکیں بند  ہو گئیں ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق جاپان کے مشرقی خطے میں طوفان سے بڑی تباہی ہوئی ہے ۔ شنشان نامی طوفان مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث 90کلومیٹر فی گھنٹہ سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ ابتدائی طور پر دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ کئی شہروں میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ سینکڑوں کلومیٹر تک لینڈ سلائیڈنگ  نے سڑکیں بند کر دی ہیں ۔

جاپان کی سیلاب اور قدرتی آفات سے  نمٹنے والی ایجنسی نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرواتے ہوئے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کا کہا ہے ۔ متاثرہ سڑکوں، گلیوں میں ہر طرف پانی ہی پانی دیکھا جارہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیگو شیما سمیت دیگر شہروں میں بجلی مکمل بند ہے ۔ ملک بھر میں سیلاب کی وارننگ پہلے ہی جاری ہو چکی ہے جس کے باعث نظام زندگی پہلے ہی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے

Related Articles

Back to top button