BREAKING

علی امین گنڈا پور کی مسلح ہو کر اسلام آباد احتجاج کی دھمکی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد احتجاج کی دھمکی دی ہے

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک  مرتبہ پھر اسلام آباد احتجاج کی دھمکی دی ہے ساتھ ہی کہا ہے کہ اس مرتبہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے اور مسلح ہو کر آئیں گے ۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے وقت گزر رہا ہے ، اب جیسا یہ لوگ کریں گے ویسا ہی جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تمہیں جواب بھی دیں گے اور ٹھونک کر بھی ماریں گے جس پر کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ گے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ لوگ تیار رہیں ، گولی چلے گی اور اگر ایسا ہوا تو ان لوگوں کو بھی جوابی گولی کھانا پڑے گی ۔

Related Articles

Back to top button