نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بھی دورہ پاکستان منسوخ ؟

وقت اشاعت :17ستمبر 2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بھی دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق انگلش بورڈ کا فیصلہ حتمی ہے ۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار  کے بعد کرکٹ کے دیوانوں پر بجلیاں گر گئی ہیں ۔ کیویز کے فیصلے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ منسوخ کر دیا ہے  ۔ ای سی بی نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ لندن میں دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے بیوروچیف کے مطابق ای سی بی نے اپنی  حکومت سے مشورہ کرلیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی سکیورٹی خدشات کی بابت استفسار کیا گیا گیا ہے جس کے جواب کے بعد دورہ پاکستان منسوخ کیا جارہا ہے ۔ انگلش کرکٹ بورڈ جلد اس حوالے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔