BREAKING

پارک لین ریفرنس ،آصف زرداری پرفرد جرم

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پرفرد جرم عائد کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں اس اہم کیس کی سماعت ہوئی ۔ جس میں سابق صدرسمیت 13ملزموں  پرفرد جرم عائد کی گئی ۔

آصف زرداری بلاول ہاؤس کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا حصہ بنے ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، آج مجھ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ آپ کے وکیل کو پہلے سے آج فرد جرم عائد ہونے کا معلوم تھا۔ اس کے باوجود آپ نے دوسرے وکیل کو پیش نہ کیا۔ عدالت میں جج نے زرداری سے آن لائن چند سوالات بھی پوچھے جس پر سابق صدر نے اعتراض کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام پر مبنی کیسز بنائے جارہے ہیں ۔ جان بوجھ کر ڈرامہ رچایا جارہا ہے  ۔ آصف زرداری نے  ویڈیو لنک کارروائی میں ڈھکے چھپے الفاظ میں احتساب کے عمل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عدالتوں کو غیر جانبدار رہ کر فیصلہ دینا چاہیے ۔

عدالت نے انورمجید سمیت دیگر13 ملزموں اور3 کمپنیوں پارک لین،ارتھینون اور ٹریکم پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ داروں پر بھی فرد جرم عائد کردی۔

تین ملزم یونس قدوائی،عزیزنعیم اوراقبال میمن کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی

Related Articles

Back to top button