بلاول بھٹو اٹھارویں ترمیم کے حق میں ڈٹ گئے ۔ میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ اگر ان کے پورے خاندان کو بھی گرفتار کرنا ہے تو بے شک کر لیں لیکن ترمیم پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
بلاول نے کہاکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرنے کے بعد چھیڑ چھاڑ سب کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔
سمجھ نہیں آرہی پی ٹی آئی کیوں ملک میں انارکی چاہتی ہے ۔ عمران خان مسائل پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی توجہ ہٹانے کےلئے الزامات کی سیاست ہو رہی ہے ۔
بلاول نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ آصف زرداری بیمار ہیں مگر حکومت کو کوئی خیال نہیں ۔ جان بوجھ کر زندگی خطرے میں ڈال کر پیشی پر مجبور کیا گیا۔ انتقامی کارروائیوں کا ایک دن جواب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیئے : سندھ حکومت کی ناکامی کے نتائج خطرناک ہونگے
حکومت اس طرح کی دھمکیاں دے کردباؤ بڑھانے کی کوشش میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پیشی سے پوری انتظامیہ ڈر چکی ہے ۔ اسلام آباد یرغمال بنا دیا گیا۔ سارے شہر کی پولیس کو احتساب عدالت کے باہر بلانا سمجھ سے باہر ہے ۔
کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے۔ اب جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت وقت قریب آگیا ہے ۔