BREAKING

وفاق کاسندھ حکومت سےتعاون کاوعدہ

وفاق کاسندھ حکومت سےتعاون کاوعدہ ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آفت زدہ کراچی کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔

وفاقی حکومت سندھ سے مکمل تعاون کرے گی ۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

اجلاس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مراد علی شاہ سے بات کی اور فوری مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

عمران خان نے کہا  کہ کراچی میں مسائل بڑھ رہے ہیں ۔ کسی صورت کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے مکمل تعاون کریں گے ۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ تمام اداروں کو ضروری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔

کراچی کے مسائل کے حوالے سے طویل المدتی منصوبہ تشکیل دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں خود کراچی جا کر حالات کا جائزہ لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے :ایک بادشاہ نے نوازشریف کی سفارش کی ، عمران خان

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کورونا کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

بریفنگ کے دوران اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ سیاحت اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button