عمران خان کاپھرجارحانہ رویہ،چندروزمیں سخت کارروائی کاچیلنج

وقت اشاعت:2نومبر

دی سپرلیڈ ، اسلام آباد۔ عمران خان کاپھرجارحانہ رویہ،چندروزمیں سخت کارروائی کاچیلنج دے دیا۔ انہوں نےکہا کہ قوم دیکھے گی کہ  اب کس  کی ٹانگیں کانپتی  ہیں اور کسے پسینہ آتا ہے۔

گلگت میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن مجھے بلیک میل کرتی رہی جب ناکام ہوگئی تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف ہوگئی ۔ اپوزیشن  مودی کی زبان بول رہی ہے۔جمہوری کہلوانے والے سیاستدان فوج اور عدلیہ پر حملہ آور ہیں۔ان لوگوں کی خواہش ہے کہ عدلیہ میں بھی ان کا من پسند ایک جج اوپر آجائے ۔

وزیراعظم نے ایاز صادق کو پھر غدار کہہ دیا اور کہا کہ وہ میر جعفر ،میر صادق  کی طرح  ہیں ۔ معیشت اورالیکشن پربلیک میل کرنےکی کوشش کی گئی۔ یاد رکھیں کبھی ان ڈاکوؤں کو معاف نہیں کریں گے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ چور اور ڈاکو اپنے مفادات کے لئے متحد ہو گئے ہیں اور جلسے کر رہے ہیں ۔ ابھی نندن کے معاملے پر دنیا بھر سے مجھے مبارکبادیں ملیں مگر ن لیگ کی جانب سے الزامات لگا دیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ترک وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اچانک ملتوی

انہوں نے کہا کہ بھارت پوری منصوبہ بندی سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج پاکستان محفوظ ہے۔

چور اور ڈاکو اپنے مفادات کے لئے متحد ہو گئے ہیں اور جلسے کر رہے ہیں:عمران خان

عمران خان کاپھرجارحانہ رویہ،چندروزمیں سخت کارروائی کاچیلنج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپوزیشن حکومت کو کارکردگی کی بنیاد پر مسلسل تنقیدکا نشانہ بنا رہی ہے ۔