مریم نوازکےپھرعاصم سلیم باجوہ سے سخت سوالات

وقت اشاعت:2 نومبر

دی سپر لیڈ، لاہور۔ مریم نوازکےپھرعاصم سلیم باجوہ سے سخت سوالات ۔۔ مریم نواز نےلاہور میں تقریب کے دوران اثاثوں کا سوال پوچھا۔ حکومت پر بھی کڑی تنقید کی ۔

مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ایک معزز جج کو نکالنے کی سازش کی۔ وردی کا تقدس خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ بارڈر پر قوم کی  حفاظت  کرنے والے ہمارا فخر ہیں۔لیکن ایک دو کرداروں کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔ قانون شکنوں کی کوئی اہمیت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ایک بھی مطالبہ غیر آئینی ہو تو عوام ہمارا ساتھ بالکل نہ دیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ  نوازشریف کو حلف کی پاسداری پر نکال دیا گیا۔ قائد ن لیگ عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کراچی میں آئی جی کو اغوا کیا گیا۔ حبس بے جا میں رکھا گیا۔زبردستی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کرائے گئے ۔ یہ غلامی کی مثالیں ہیں ۔ اس  کلچر سےآزادی چاہیے ۔  اب ایسے نہیں ہوگا کہ ووٹ کسی کو ڈالا جائے اور بیلٹ بکس سے نکلے کسی اور کا۔اب ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ترک وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اچانک ملتوی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک تباہ کر دیا۔ یہ تبھی ہوتا ہے جب ووٹ چوری ہوتے ہیں ۔  حکومت نے نوجوان نسل سے حقوق چھین لئے ہیں ۔ ان کو توفیق ہی نہیں کہ مسائل تو دریافت کریں ۔ ن لیگ کی شیر جوان فورس بنانے کے حوالے سے تقریب میں پاپا جونز اور فوج کے سربراہوں کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے ۔

مریم نوازکےپھرعاصم سلیم باجوہ سے سخت سوالات کے کچھ ہی دیر بعد حکومتی وزرا کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔

One thought on “مریم نوازکےپھرعاصم سلیم باجوہ سے سخت سوالات

Comments are closed.