BREAKING

فیٹف کےباقی6نکات پرعمل مشکل،پاکستان پربلیک لسٹ کی تلواربرقرار

6گھنٹےقبل

فیٹف کےباقی6نکات پرعمل مشکل،پاکستان پربلیک لسٹ کی تلواربرقرار  ہے ۔ پاکستان نےاب تک 27میں سے 21نکات پر عمل کیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کی تلوار ابھی بھی برقرار ہے ۔ جمعہ کو  ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستانی اقدامات کا جائز ہ لیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بتایا گیا کہ 27میں سے 21نکات پر عمل ہوگیا ہے ۔ یو ں پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر آنے کے لئے مزید 6نکات پر عمل کرنا ہوگا جو سب سے مشکل ہیں ۔

ذرائع کےمطابق ان نکات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت ، دہشت گردوں کے اڈوں اور منی لانڈرنگ کے بھی معاملات شامل ہیں۔۔ جس پر موثر قانون سازی ہونے تک اقدامات مشکل ہیں ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان ان نکات پر جنوری تک عمل کرانا چاہتا ہے۔۔ تاہم قانون سازی کےلئے پھر اپوزیشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے

تمام نکات پورے کرنے پر ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اقدامات کاجائزہ لینے پاکستان کا دورہ کرے گی

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ورچوئل اجلاس کے اختتام پر صدر  فیٹف مارکس پلیئر نے بتایا ۔۔کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے فی الحال نہیں نکالا جارہا۔ پاکستان کو باقی 6 نکات پر  بھی عمل کرنا ہوگا۔

پاکستان فروری 2021تک گرے لسٹ میں موجود رہے گا۔ جس کے بعد اگلا اجلاس ہوگا اور اس میں پھر پاکستانی اقدامات اور ان پر عمل کا جائزہ لیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پورے نکات پر عمل کر لے گا ۔۔پھر بھی نام گرے لسٹ میں تب تک برقرار رہے گا ۔۔جب تک فیٹف کی ٹیم دورہ پاکستا ن  کر کے اقدامات کا جائزہ نہیں لے لیتی ۔ ٹیم کی جانب سےزمینی حقائق جانناضروری ہیں۔ یوں فیٹف کےباقی6نکات پرعمل مشکل،پاکستان پربلیک لسٹ کی تلواربرقرار ہے ۔

Related Articles

Back to top button