مظفر گڑھ میں زیادتی کانشانہ بننے والی 16 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر بیٹی کے حاملہ ہونے کا علم ہوا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے لٹکراں میں انوکھے واقعے نے سماج کوہلا کر رکھ دیا ہے ۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی سولہ سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔ بچی کی والدہ کا کہناہے چند ماہ قبل طبیعت خراب ہونے پر بیٹی سے زیادتی کا علم ہوا حاملہ ہونے کا علم بھی بعد میں ہوا تاہم تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔
پولیس ملزم گرفتار نہیں کر رہی۔دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ ڈی این اے رپورٹ کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ واقعہ کا مقدمہ 16مارچ کو درج کرایا گیا تھا۔ مقدمے میں نامزد ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے اور دونوں فریقین میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے ۔ اسی پاداش میں ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔