ڈسکہ ضمنی الیکشن شفاف رہے ،فافن کی رپورٹ جاری

ڈسکہ ضمنی الیکشن شفاف رہے ،فافن کی رپورٹ جاری  کر دی گئی ۔ الیکشن کی شفافیت پر رائے دینے والے ادارے کے مطابق  الیکشن عملے نے فرائض ذمہ داری سے نبھائے ۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق  انتخابی خلاف ورزیوں کے کم واقعات  دیکھنے میں آئے ۔  کل 193انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ 91فیصد ووٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے۔ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے 46پولنگ سٹیشنوں پر انتظامات ناقص تھے ۔ حلقے میں خواتین کے ووٹوں  کی رجسٹریشن مردوں سے زیادہ رہی۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی عملے کا ووٹرز کے ساتھ تعاون مثالی رہا البتہ دو پولنگ اسٹیشنوں  کے باہر سکیورٹی عملے کا ووٹرز کے ساتھ غیر ضروری سخت رویہ ‏دیکھنے میں آیا۔ تشدد کے بڑے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے۔ ‏43 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔