بلاول نے پی ڈی ایم کا شو کاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا، جیالوں کی تالیاں

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ بلاول  نے پی ڈی ایم کا شو کاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا، جیالوں کی تالیاں ۔ یہ دلچسپ صورتحال پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں دیکھنے میں آئی جہاں بلاول کا رویہ جارحانہ رہا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  اتوار کے روز ہونے والی پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو  کمیٹی میں  پی ڈی ایم سے اتحاد توڑنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس موقع پر بلاول نے جارحانہ رویہ اختیار کیااور پہلے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھجوایا گیا شو کاز نوٹس شرکا کے سامنے پڑھا اور پھر جارحانہ انداز میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیا۔

بلاول کے اس انداز پر جیالے خوشی سے جھوم اٹھے اور تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم عزت کے لئے ہی سیاست کرتے ہیں ۔ اگر عزت ہی نہیں کی گئی تو کیا فائدہ ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایوانوں میں رہ کر جدوجہد کی قائل ہے ۔ پی ڈی ایم میں ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جانا چاہیے تھا۔ ایک یا دو جماعتوں کی اجارہ داری کیسے برداشت کر لیں ؟پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے اپنے فیصلے خود کرنا جانتی ہے