BREAKING

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ، ضلع کرم سے اغوا کئے گئے 15مزدور بازیاب

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ، ضلع کرم سے اغوا کئے گئے 15مزدور بازیاب  کرا لئے گئے ۔

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کرم  سے اغوا کئے جانیوالے مزدوروں کی بازیابی کے لئے ایک اور کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 26 جون کو دہشت گردوں نےضلع کُرم سے 16 مزدوروں کو اغوا کیا تھا۔ 27جون کو اغوا مزدوروں میں سے10 کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ایک مزدور کی لاش ملی ہے ۔ سکیورٹی  فورسز نے مختلف مقامات پرآپریشن کیے۔ 13 جولائی کو کئے گئے آپریشن میں تین دہشتگرد مارےگئے ۔فائرنگ کےتبادلے میں کیپٹن باسط اورسپاہی حضرت بلال نے جام شہادت نوش کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق15 جولائی کو ایک اور آپریشن کے دوران 5 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ، ضلع کرم سے اغوا کئے گئے 15مزدور بازیاب ہونے کے بعد  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ مزدور ضلع کرم میں موبائل فون ٹاور کی تنصیب کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔ اس علاقے میں پہلی مرتبہ موبائل فون ٹاور کی تنصیب کا کام کیا جارہا تھا۔ واقعے کے بعد سے اب تک منصوبے پر کام معطل ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مزدوروں کی رہائی کے بعد علاقے میں اب دوبارہ سے ٹاور کی تنصیب مکمل کی جائے گی ۔ جبکہ سکیورٹی فورسز کا پہرہ بڑھایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے

Related Articles

Back to top button