BREAKING

نوازشریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں یا اپیل دائر کریں ، دو ہی آپشنز ہیں ، شیخ رشید

وقت اشاعت :10اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، راولپنڈی ۔ نوازشریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں یا اپیل دائر کریں ، دو ہی آپشنز ہیں ، شیخ رشید  نے کہا ہے کہ  اگر کسی آپشن پر عمل نہیں کرنا تو نوازشریف کے پاس پاکستان آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نوازشریف کو  پاکستان واپس آنا چاہیے۔ بڑے لیڈر اپنے ملک میں ہی جیتے اور مرتے ہیں ۔ فی الحال ان کا کوئی مستقبل  نظر نہیں آرہا۔  یہ اقتدارمیں ہوں تو بڑھکیں مارتے ہیں اترجائیں تو بھاگنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عطا تارڑ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نام لئے بغیر کہا کہ ایک صاحب نےبیان دیا شہبازشریف کو گرفتارکیا تو قیامت آ جائےگی۔بھٹو کو پھانسی ہوئی ایک چڑیا نہیں پھڑپھڑائی یہ ان سے بڑے لیڈرنہیں۔ان کی گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا

Related Articles

Back to top button