شیخ رشید سیاسی پناہ گزین ہیں ،اپنے تانگے کی فکر کریں ، ان کا کوچوان بھاگنے والا ہے ، رانا ثنا

وقت اشاعت :10اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ شیخ رشید سیاسی پناہ گزین ہیں ،اپنے تانگے کی فکر کریں ، ان کا کوچوان بھاگنے والا ہے ، رانا ثنا  نے بھی وزیر داخلہ کوجواب دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے بھی شیخ رشید کو خوب سیاسی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو دوآپشن دینے والوں کے اپنے لئے تمام آپشن ختم ہوچکے ہیں۔ جوبائیڈن کو ایک فون کال کی اپیلیں کرنے والوں کے مشوروں کی نوازشریف کو ضرورت نہیں۔یہ لوگ امریکی صدر کے ترلے کر رہے ہیں ہمیں کیا مشورے دیں گے ۔  

راولپنڈی کاایک شیطان ایک مشورہ اپنے سابق باس مشرف کو بھی دے، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے ۔ چپڑاسی نے جب سے وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالی ہے امن وامان کا حال ریلوے اور اس کے حادثات والاہوگیا ہے۔