ENTERTAINMENT

اسرائیل کے شہری ایما واٹسن کے اچانک دشمن کیوں بن گئے ؟

وقت اشاعت :6جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ اسرائیل کے شہری ایما واٹسن کے اچانک دشمن کیوں بن گئے ؟برطانوی اداکارہ ان دنوں اسرائیلوں کے زیر عتاب ہیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق برطانوی اداکارہ ایما واٹسن  نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ہےجس پر اسرائیلی حلقے ان کے خلاف ہو گئے ہیں ۔ تنقید کا سلسلہ طول پکڑا تو حکمران جماعت کے بعض وزرا نے بھی سوشل میڈیا پر تبصرے داغ دیئے ۔ برطانوی اداکارہ نے  انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک تصویر پوسٹ کی تھی  جو گزشتہ برس مئی میں فلسطینیوں کی جانب سے کیے گئے مظاہرے کی  تھی۔ایماواٹسن نے تصویر کے ساتھ برطانوی نژاد آسٹریلوی انسانی حقوق کی کارکن  سارہ احمد کا ایک قول بھی شیئر کیااورکہایکجہتی کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری جدوجہد اور درد یکساں یا پھر ہماری امیدیں ایک جیسےمستقبل  سے وابستہ ہوں بلکہ یکجہتی کا معاملہ عزم، کام اور پہچان سے ہے ۔  ہم چاہے ایک جیسی زندگیاں نہ گزارتے ہوں، ہمارے جسم اور احساس علیحدہ ہوں مگر ہم ایک زمین پر رہتے ہیں، اسی کا مطلب یکجہتی ہے۔اس پوسٹ کو فلسطین کے حامی صارفین نے بہت سراہا اور حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا جبکہ اسرائیل میں معاملہ الٹ ہے ۔

Related Articles

Back to top button