ENTERTAINMENT

عیدالاضحیٰ پر اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں سے نہ ملنے کا شکوہ کردیا، سابق اہلیہ  نے بھی اپنا ردعمل دے دیا

وقت اشاعت :1جولائی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ عیدالاضحیٰ پر اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں سے نہ ملنے کا شکوہ کردیا، سابق اہلیہ  نے بھی اپنا ردعمل دے دیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  اداکار فیروز خان نے عید پر اپنے مداحوں کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ عید پر اپنے بچوں سے نہیں مل پائے ۔  انہوں نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر ویڈیو  بھی شیئر کی اور اپنے مداحوں کو عید کا پیغام بھیجا ۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک  کمنٹ میں لکھا کہ وہ عدالت گئے تھے تو معلوم ہوا جج عید کی چھٹیوں  پر ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عدالت کی طرف سے اپنے بچوں سے ملاقات کا حکم نامہ جاری نہیں کروا سکا ۔ انہوں نے ساتھ ہی اپنے بیٹے سلطان کے بارے میں بھی محبت کا اظہار کیا۔

اسی پوسٹ پر ایک صارف  نے فیروز خان کی سابق اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور  لکھا کہ  بچوں سے کم از کم ملنے دینا چاہیے تھا۔ جب آپ عدالت آتی ہیں تو خرچے کی رٹ لگائی رکھتی ہیں ۔ آپ کا فرض تھا کہ بچوں کو ان کے والد سے ملنے دیتیں ۔

اس کمنٹ کے جواب میں علیزہ نے بھی دوٹوک جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کسی نے، کسی کو، کہیں بھی آنے سے نہیں روکا، آپ پرسکون رہیں، عید ہے، خوش رہیں۔ یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور اداکارہ فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔ علیزہ سلطان  نے فیروز خان پر تشدد کا بھی الزام لگایا تھا۔

Related Articles

Back to top button