بالی وڈ فلم بوال یہودی تنظیم کی نظر میں متنازع قرار دے دی گئی ، نئی بحث چھڑ گئی

وقت اشاعت :29جولائی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، ممبئی ۔ بالی وڈ فلم بوال یہودی تنظیم کی نظر میں متنازع قرار دے دی گئی ۔نئی بحث چھڑ گئی ۔  

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ایک یہودی تنظیم نے ایمازون پرائم کو فلم روکنے کامطالبہ کر دیا ۔ یہودی تنظیم کے مطابق فلم میں ہولوکاسٹ کی غلط منظر کشی کی گئی

۔ اس سلسلے میں تنظیم کےرہنما سائمن ویز کا کہنا ہے کہ یہ فلم جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے ۔ فلم میں منظم قتل کو غیر اہم قرار دیا گیا ہے  ۔

یہودی تنظیم نے ایمازون پرائم کو خط لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ جس طرح فلم میں ہولوکاسٹ کا استعمال نظر آیا ہے  بھارت میں بہت سے لوگوں نے اس فلم کو تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے اگرچہ فلم کے اداکاروں اور ہدایتکار نے  الزامات کو مسترد کیا ہے ۔ اس فلم میں گیس چیمبر کے حوالے سے ایک خیالی منظر  دیکھا گیا ہے جس  میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر اور آشوٹز ڈیتھ کیمپس کو  بطور استعارہ دکھایا گیا ہے ۔

اداکار ورون دھون اور جھانوی کپور نے نوبیاہتا جوڑے کا کردار  نبھایا ہے  جسے شائقین بے حد پسند  بھی کر رہے ہیں ۔ اس فلم میں  میاں بیوی تاریخ کے پروفیسر ہیں ۔ فلم میں اس استاد جوڑے کا مقصد یہ دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو دوسری جنگ عظیم کے تناظر میں انسٹا گرام ریلز پر لانا چاہتا ہے ۔ واضح رہے کہ فلم بوال کمرشل سپر ہٹ قرار دی گئی ہے ۔

اس پرائم ویڈیو ایپ پر  بھارت میں دیکھی  جانے والی فلموں میں سب سے پہلی پوزیشن حاصل ہے ۔ ادھر فلم کے حوالے سے یہودی تنظیم کے احتجاج کے بعد سوشل  میڈیا پر فلم کے حوالے سے بحث چھڑ چکی ہے ۔ بعض افراد یہودی تنظیم کا دعویٰ درست تسلیم  کر رہے ہیں جبکہ زیادہ تر صارفین اس فلم کےحق میں ہیں ۔