ٹیلرسوئفٹ کےنئےالبم نےتہلکہ مچادیا ۔ نئی البم نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔فولکور البم نے چھ ہفتے بل بورڈ چارٹ پر سرفہرست رہنے کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم نے دھوم مچا دی ہے ۔ پرانے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ البم کی سوشل میڈیا پر بھی زبردست پذیرائی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
فولکلور ٹیلر سوئفٹ کا آٹھ واں البم ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران تیار ہونے والے اس البم کو ریکارڈ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے ۔
البم کے سولہ گیت ہیں جو سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:متیرا کی عریانیت پربحث
ٹیلر نے اس البم کے ٹیزر جولائی میں جاری کئے تھے جو یوٹیوب پر لاکھوں مرتبہ دیکھتے گئے ۔ ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا چکا ہے ۔
یاد رہے کہ یہ کسی گلوکارہ کا واحد البم ہے جسے ریلیز کے بعد ایک دن میں آٹھ کروڑ بار سنا گیا۔ اسی طرح ہفتے میں دس لاکھ کاپیاں بھی فروخت ہو گئی ہیں ۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کی بھرمار کرتے ہوئے گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ نےمداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ان کے مداح ان کا اثاثہ ہیں ۔ آئندہ بھی ایسے ہی بہترین کام کر کے شائقین کے دل جیتیں گی ۔
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ امریکیوں کی سب سے پسندیدہ گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں ۔امریکی ٹی وی سی این این نے ایک سروے میں انہیں امریکہ کی مقبول ترین گلوکارہ قرار دیا ہے ۔