ENTERTAINMENT

سماجی کارکن جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کا نکاح جاوید غامدی نے پڑھایا

سماجی کارکن جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کا نکاح  جاوید غامدی نے پڑھایا ۔ اداکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں ۔ دونوں کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق معروف سماجی کارکن اور اداکارہ منشا پاشا دو سال کے انتظار کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے مذہبی سکالر جاوید غامدی   نے نکاح پڑھایا اور آخر  میں دعا بھی کرائی ۔

جبران ناصر اور منشا پاشا کا نکاح معروف مذہبی شخصیت جاوید غامدی نے پڑھایا۔ فوٹو کریڈٹ۔ منشا پاشا انسٹا گرام

اداکارہ کے گھر میں ہونے والی تقریب میں صرف اہلخانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی اور زندگی کا نیا سفر شروع کر نے پر جوڑے کو مبارکبادیں دیں ۔ واضح رہے کہ دونوں نے اداکارہ میرا سیٹھی کے پروگرام میں جلد شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ اچانک سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کو سرپرائز ملا  جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔  

Related Articles

Back to top button