ENTERTAINMENT

جرمن منگیتر کے اسلام چھوڑنے پر اداکارہ زویا ناصر نے منگنی توڑ دی

وقت اشاعت :24مئی2021

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ جرمن منگیتر کے اسلام چھوڑنے پر اداکارہ زویا  ناصر نے منگنی توڑ دی ۔ دونوں نے کچھ عرصہ قبل منگنی کی تھی اور جلد شادی کا اعلان کیا تھا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ نے جرمن بوائے فرینڈ کرسٹین بیٹزمین سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کچھ عرصہ قبول دونوں نے منگنی کی تھی اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائرل کی تھیں مگر اب اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جرمن منگیتر سے منگنی توڑ دی ہے ۔

زویا نے کہا کہ ان کے منگیتر کا اچانک ان کے مذہب، عقائد، ملک اور ثقافت سے متعلق رویہ تبدیل ہوا ، جس  کی وجہ سے وہ ان سے راہیں جدا کرنے کے لیے مجبور ہوئیں۔ بعض ایسی وجوہات، معاشرتی و مذہبی حدود ہوتی ہیں، جنہیں کسی طور پر بھی کراس نہیں کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام، رواداری اور خلوص کےساتھ رہنا چاہیے۔

اداکارہ نے دعا کی کہ انہیں ہمت و طاقت کی ضرورت ہے تاکہ  وہ مشکل گھڑی میں خود کو سنبھال سکیں۔زویا ناصر نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق زیادہ بات نہ کی جائے ۔ زرائع کے مطابق کرسٹین جرمن شہر فرینکفرٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور پیشے کے اعتبار سے یوٹیوبر ہیں ۔ دونوں کی کچھ عرصہ قبل دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی ۔ کرسٹین  نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا تاہم اس کےبعد منحرف ہو گئے جس کی وجہ سے زویا نے شادی کا ارادہ ملتوی کردیا

Related Articles

Back to top button