پاکستان میں 20ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی موجود ہے، فیڈریشن چیمبر کا بڑا دعویٰ

وقت اشاعت :23دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ پاکستان میں 20ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی موجود ہے، فیڈریشن چیمبر کا بڑا  دعویٰ  سامنے آگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فیڈریشن چیمبر کے عہدیداران کی سالانہ کارکردگی پر میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ صدر ناصرحیات مگوں نےدعویٰ کیا کہ پاکستان میں بیس ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی موجود ہے ۔ پاکستانی کئی فورمز پر  سرمایہ لگائے بیٹھے ہیں ۔ اگر یہ پیسہ پاکستان میں ہی کیش ہو اور اسے ریگولرائز کر دیا جائے تو ملکی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نے حکومت کو اسے اپنے ہی ملک  میں کیش کرانے کی تجویز دی ہے ۔۔کراچی  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ملکی توانائی پالیسی پر بھی شدید نکتہ چینی کی اور گیس بحران کی ذمہ دار وزارت توانائی کو قرار دیا۔ ساتھ ہی عہدیداروں نے بہتری کے لئے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔