رنگ روڈ منصوبے سے زلفی کو نہیں ان کے ننھیال کو ضرور فائدہ پہنچتا ہے ، فواد چودھری

وقت اشاعت :19مئی ،2021

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ رنگ روڈ منصوبے سے زلفی کو نہیں ان کے ننھیال کو ضرور  فائدہ پہنچتا ہے ، فواد چودھری نے کہا ہے راولپنڈی کے اس منصوبے سے زلفی بخاری کوئی تعلق نہیں ۔

دی سپر لیڈ  کے مطابق فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن منصوبے  میں زلفی بخاری اور غلام سرور کی کھل کر حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری سے ملک کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں کسی وزیر یا مشیر کا نام سامنے نہیں آیا۔زلفی بخاری نے تحقیقات کی تکمیل تک استعفیٰ دےدیا ہے۔وزیراعظم نےنامعلوم انجینئر کی فون کال پر رنگ روڈ منصوبے کا نوٹس لیا۔حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے ، طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں ۔  وزیر اعظم کی احتساب سے متعلق پالیسی واضح ہے، جس پر بھی الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی ، جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔