اسلام آباد میں میاں بیوی کی انوکھی لڑائی ، ہاتھا پائی کے بعد ایک دوسرے کو گولیاں مار دیں

وقت اشاعت :27جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اسلام آباد میں میاں بیوی کی انوکھی لڑائی ، ہاتھا پائی کے بعد ایک دوسرے کو گولیاں مار دیں ، دونوں ہی شدید زخمی ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق معاشرے میں عدم  برداشت کا کلچر بڑھتا جارہا ہے ۔ شہر اقتدار کے غوری گارڈن میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں ۔ پولیس کے مطابق محلے داروں نے بتایا ہے کہ اس گھر سے اکثر لڑنے کی آوازیں آتی تھیں ۔ پیر کی شام تنازع بڑھا تو ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد بیوی نے پستول نکال کر گولی چلا دی ۔ اس دوران زخمی شوہر نے بھی پلٹ کر وار کیا اور قریب الماری سے ایک اور پستول نکال کر فائر کر دیا۔ دونوں کو گولیاں لگیں مگر لڑائی ختم نہ ہوئی ۔

اس دوران شوہر زخمی حالت میں گھر سے باہر بھاگ  نکلا جبکہ بیوی نے پیچھے سے دوسری گولی نہیں چلائی ۔ پولیس کے آنے پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا تاہم خون زیادہ بہنے کی وجہ سے دونوں کو ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں میاں بیوی نے اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیئے ۔ آخری اطلاعات تک دونوں کی صلح نہیں ہو سکی ۔