اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا سے چل بسیں

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن  سنبل شاہد کورونا   سے چل بسیں ، سنبل شاہد 22اپریل سے وینٹی لیٹر پر تھیں ۔ بشریٰ انصاری نے  متعدد مواقع پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  کورونا وائرس نے ایک  اور بڑی  شخصیت کی جان لے لی ۔ وائرس کے باعث بشریٰ انصاری کی اداکارہ بہن سنبل شاہد  انتقال کرگئیں۔ انہیں لاہور میں کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اداکارہ سنبل شاہد لاہور کے مقامی اسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔ سانس زیادہ خراب ہونے پر انہیں 22 اپریل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بڑی بہن تھیں۔ان کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے  اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔