مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

وقت اشاعت :19مئی2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ، محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ پیغام خوب وائرل ہوا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل نے بھارتی اداکار سلمان خان کی خوب تعریفیں کی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی ہے ۔  وائرل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل  نے اداکارسلمان خان کے والد سلیم خان ، بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کو مخاطب کرتے ہوئے سلام پیش کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا سلیم بھائی آپ بہت خوش قسمت ہیں جو آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا۔ سلمان اتنی بڑی فلمی شخصیت ہونے کے باوجود بھی ایک نوکر بن کر زندگی گزارتا ہے۔ مجھے شعیب اختر نے سلمان خان کی دو باتیں بتائی تھیں جس کے بعد میں ان کا مداح ہوگیا۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے والدین کے بہت ہی فرمانبردار ہیں اور ان کے آگے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔  ماں باپ جیسا کہتے ہیں وہ ویسا ہی کرتے ہیں۔