اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قاری کی 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، محلے داروں نے پکڑ کر درگت بنا دی

وقت اشاعت:1جولائی2021

رانا کاشف جواد، نمائندہ اوکاڑہ ، سپر لیڈ نیوز ۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قاری  کی 11 سالہ بچی سے زیادتی   کی کوشش، محلے داروں نے  پکڑ کر درگت بنا دی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مسجد کے قاری کی جانب سے زیادتی کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40ڈی میں قاری نے گیارہ سالہ بچی کےساتھ زیادتی کی کوشش کی ۔ قاری بچی کو گھر ہی پڑھانے آتا تھا۔ بچی کی شکایت پر اہلخانہ نے قاری کو دھر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ بات محلے داروں تک پہنچی تو دیگر افراد بھی گلی میں جمع ہو گئے اور قاری عبد الحق کو مارتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر لے آئے جہاں مشتعل افراد نے قاری پر بدترین تشدد کیا۔

اس دوران بعض افراد نے قاری کو اینٹیں بھی مارنے کی کوشش کی ۔ موقع پر موجود افراد قاری  کو بچاتے بھی رہے ۔ بدترین تشدد کے بعد قاری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ علاقہ ایس ایچ او نے سپر لیڈ نیوز کو بتایا کہ درخواست موصول ہو چکی ہے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔