روسی صدر دوبارہ امریکا اور اتحادیوں کو کیوں للکار رہے ہیں ؟

وقت اشاعت :1جولائی2021

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ روسی صدر دوبارہ امریکا اور اتحادیوں کو کیوں للکار رہے ہیں ؟صدر پیوٹن نے امریکا اور اتحادیوں کو ناکارہ قرار دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  سالانہ تقریب میں عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے روسی صدر نے جارحانہ گفتگو کی اور امریکا اور اتحادیوں کو کھری کھری سنا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم  سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے برطانوی جنگی جہاز کو میزائل مار کر تباہ کر دیتے اور سمندر میں ڈبو دیتے  تو پھر بھی تیسری عالمی جنگ کا کوئی امکان نہیں ۔ اس کی وجہ  یہ ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کومعلوم ہے وہ  ایسی  کوئی جنگ جیت نہیں سکتے۔  

روس کے صدر کو عوام نے صدارتی ویب سائٹ کے ذریعے سوالات بھجوائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے جنگی جہاز نے ہماری سمندری حدود کی خلاف ورزی کی  یہ ایک سنگین غلطی تھی مگر ہم نے درگزر کیا کیونکہ ہم اپنی طاقت نہیں دکھانا چاہتے تھے ۔ عالمی معاملات پر کچھ وقت کے لئے مصلحت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے امریکا کو براہ راست وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اجارہ داری چاہتا ہے ۔ اس حرکت سے باز رہے اسی میں سب کی بہتری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی اجارہ داری برداشت نہیں کریں گے ۔
صدر پیوٹن  نے یوکرین تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ یوکرین پر اس کے عوام یا صدر کی حکومت نہیں ۔ امریکا اور یورپی طاقتیں اسے مرضی سے چلا رہی ہیں ۔ روسی صدر دوبارہ امریکا اور اتحادیوں کو کیوں للکار رہے ہیں ؟ یورپی میڈیا میں یہ سوال گردش کرنے لگا۔ پیوٹن کے بیانات پر کئی چینلز نے سخت تبصرے کئے ۔