دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، سیہون : سیہون تحصیل کی یونین کونسل باجارا کے نواحی گاؤں شیر محمد رند کے رہائشیوں نے پینے کے پانی کے قلت کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ سیہون کی اس یونین کونسل میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق متعددمرتبہ درخواستیں بھی دیں مگر حکام کو کوئی اثر نہیں ہوتا۔ متاثرین کے مطابق سیہون کے دیگر علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہے مگر ان کے علاقوں میں واٹر سپلائی نہیں ۔ واضح رہے سندھ کے یہ علاقے سارا سال ہی خشک سالی برداشت کرتے ہیں مگر مون سون کے موسم میں کچھ بہتری ہوتی تاہم مجموعی طور پر زیر زمین پانی نیچے جا چکا ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت ہے ۔