کراچی میں قتل کے مجرم کو پروٹوکول ،ذمہ داروں کا تعین نہ ہو سکا

وقت اشاعت :11جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ کراچی  میں   قتل کے مجرم کو پروٹوکول ،ذمہ داروں کا تعین نہ ہو سکا ، ملزم شاہ رخ جتوئی نے 2012 میں کلاس فیلو شاہ زیب کو قتل کر دیا تھا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  کراچی میں ہائی پروفائل  شاہ زیب قتل کیس میں سزایافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی سےمتعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ۔   شاہ رخ جتوئی کئی ماہ سے جیل کے بجائے نجی اسپتال میں  رہائش پذیررہا۔ اسپتال کا ایک فلور شاہ رخ کی فیملی کے لیے مختص کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم کو  مکمل پروٹوکول دیتے ہوئے ہر ضروریات زندگی  کی ہر چیز فراہم کی گئی ۔کمرے میں تاش کے پتے ملے جبکہ شراب نوشی کے بھی شواہد ملے ہیں ۔

 بالائی منزل میں رہائش پذیر مجر م آزادانہ نقل وحرکت  بھی کرتا رہا۔ با اثر اہل خانہ نے   پنجاب چورنگی میں موجود بیس بستروں کے قمر الاسلام ہسپتال کا پورا پورشن ہی  کرائے پرلے رکھا تھا۔ شاہ رخ جتوئی نے 2012میں شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کو علاج کے لئے بھجوایا گیا تھا تاہم میڈیکل بورڈ کس کے کہنے پر تشکیل دیا گیا ؟ اس میں کون شامل تھا ؟ یہ واقعہ کب پیش آیا اور ذمہ دار کون ہے تعین نہ ہوسکا۔