پرویز خٹک کے سخت جملے ، وزیراعظم ناراض ، استعفیٰ دینے کی پیشکش ، سیٹ سے اٹھ کر جانے لگے تو ارکان نے منا لیا

وقت اشاعت :14جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پرویز خٹک کے سخت جملے ، وزیراعظم ناراض ، استعفیٰ دینے کی پیشکش ، سیٹ سے اٹھ کر جانے لگے تو ارکان نے منا لیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے ہی اپنے قائد کے وژن پر سوالات اٹھا دیئے ۔ اجلاس کے دوران ایک  موقع  پر   وزیراعظم اور پرویز خٹک آمنےسامنے آگئے ۔ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیردفاع  کی وزیراعظم پر کھل کر تنقید ، بولے آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔ گیس اور بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم ہی رہے ہیں !  اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔آپ نے غیر منتخب لوگوں کو اپنے اردگرد بٹھایا ہوا ہے  ۔

و زیراعظم نے کہا  آپ مجھے بلیک میل نہیں کر سکتے۔ میں حکومت جائیداد بنانے کےلئے نہیں کررہا۔ میں ہر روز آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہوں کہ ٹیکس کم کریں ۔ اگر آپ مطمئن نہیں تو میں چلا جاتا ہوں۔ آپ اپوزیشن یا کسی اور کو حکومت دے دیں ۔ وزیراعظم اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو ارکان نے روک دیاجبکہ پرویز خٹک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے ۔