کورونا کے پھیلاؤ سے عالمی تجارتی منڈیوں کو دھچکا ، کرپٹو کوائن بھی سال کی نچلی ترین سطح پر آگئے

وقت اشاعت :11جنوری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کورونا کے پھیلاؤ سے عالمی تجارتی منڈیوں کو دھچکا ، کرپٹو  کوائن بھی سال کی نچلی ترین سطح پر آگئے ۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں جال پھیلا دیا ہے ۔ ایسے میں تجارتی منڈیوں میں بے یقینی کی فضا ہے ۔ کریٹو کرنسی   مارکیٹیں بھی عالمی وباکی لپیٹ میں آگئیں ۔ بٹ کوئن کی قدر میں پانچ ماہ کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ۔بٹ کوائن کی قیمت 39ہزار ڈالر تک بھی گری ۔ ادھر قبرص میں کورونا کی نئی قسم  سامنے آگئی۔25 افراد میں  کورونا کی نئی قسم  کی تصدیق ہوئی ہے ۔نئی قسم کا نام ڈیلٹا کرون رکھ دیا گیا ہے جبکہ ماہرین نے اس پر تحقیق شروع کر دی ہے ۔ دنیا بھر میں ایک دن  میں 18 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے بیمار پڑگئے۔امریکا میں تین لاکھ، فرانس میں  دولاکھ کے قریب ،بھارت میں ایک لاکھ اسی ہزار  افراد کورونا  کا شکار ہو گئےہیں ۔