ایک وزیر ایک روز قبل لاکھوں لوگوں کے مری جانے کا جشن منارہا تھا، بلاول

وقت اشاعت :11جنوری2022

دی سپرلیڈڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ایک وزیر ایک روز قبل لاکھوں لوگوں کے مری جانے کا جشن منارہا تھا، بلاول  بھٹو نے بھی قومی اسمبلی میں حکومت کو آئینہ دکھایا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  بلاول بھٹو نے بھی سانحہ مری پر حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک وزیر مری میں زیادہ گاڑیاں داخل ہونے کا جشن منا رہا تھا۔ اس کے بعد جب دیکھا سانحہ ہوگیا تو روایتی یوٹرن لے لیا گیا۔ یہ لوگ تو مرنے والوں کوہی الزام دیتے رہے ۔ اس قسم کی منافقت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ سب کو یاد ہوگا وزیر اعظم کی ایک رشتہ دار چترال پھنس گئی تھیں تو فوج کا ہیلی کاپٹر بھیجا گیا تھا ۔ یہاں اسلام آباد کے اتنے قریب ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی مدد نہ کی جاسکے ۔انکے وزیراعظم نے تو ہزارہ برادری کی لاشوں پر بلیک میل ہونے کا بیان دے دیا گیا ۔ حد ہے غیر ذمہ داری کی ۔ حکومت کو ذمہ داری تسلیم کرنی چاہیے ۔