پہلے 22سال ورلڈ کپ لے کر گھومتا رہا اب 22سال خط لے کر گھومے گا، مریم نواز

وقت اشاعت :27اپریل2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ پہلے 22سال ورلڈ کپ لے کر گھومتا رہا اب 22سال خط لے کر گھومے گا، مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں پھر توپوں کا رخ عمران خان کی جانب رکھا ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 میں پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ   عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے آخری وقت تک پاؤں پکڑتا رہا اور آصف زرداری کی منتیں کرتا رہا کہ میری حکومت مت گراؤ۔   ایک تھا کورونا وائرس  اور اب ہے اس کا رونا وائرس۔ عمران خان   نے بے شرمی سے پاکستان کو ملنے والے تحائف بیچ دیئے ۔ اس نے  تحفے نہیں دراصل پاکستان کے تعلقات بیچ دیئے  ۔ ابھی تو نواز شریف واپس نہیں آیا تو عمران خان کا یہ حال ہو گیا ہے، اس کے لئے شہباز شریف ہی کافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے ن لیگ نہیں ڈرتی ۔  نیازی کو اصل ڈر یہ ہے کہ حکومت اس کی کرپشن سامنے  لائے گی ۔ جب کارکردگی کا خانہ خالی ہو تو جعلی خط لے کر گھومنا پڑتا ہے ۔عمران  جواب دو۔۔ فرح گوگی کون تھی ؟ کیسے کرپشن کے ریکارڈ بنائے ؟ہم نے عوام کی طاقت سے اسے اٹھا کر باہر پھینکا ۔اب رونا دھونا بند کرو۔مریم نواز نے اس موقع پر صدر عارف علوی پر بھی کڑی تنقید کی اور  انہیں مخاطب کر کے کہا  عارف علوی بائیس کروڑ عوام کو ڈینٹل کلینک نہ سمجھیں ۔